بھارت کے جنگی عزائم علاقے کے امن کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

17 September 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) بھارت کے جنگی عزائم علاقے کے امن کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں،پاکستان سرحدوں کی بارہا خلاف ورزی بھارت کے مذموم مقاصد کو واضح کر رہی ہے،گزشتہ روزپاکستانی علاقے میں انڈیا کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں قیمتی جان کے ضیاع پر شدید مذمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو پہنچنے پر عمائدین اور مذہبی و سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے گلت بلتستان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،نون لیگ کی حکومت کے جو ذمہ دارن گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرنے میں پس و پیش کر رہے ہیں وہ قیام پاکستان کے مخالفین کی زبان بول رہے ہیںانہیں ایوان میں بیٹھنا زیب نہیں دیتا،ہم پاکستان کے سرحدی و نظریاتی محافظ ہیں ،وطن عزیز کی حفاظت اور گلگت بلتستان و کشمیر سمیت تمام صوبوں کی عوام کے یکساں بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ہماری کوششیں ہمیشہ جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا ہم نے گلگت بلتستان میں رفائے عامہ اور سیاسی استحکام کے لیے ہماری انتھک کاوشیں روز روشن کی طرح آشکار ہیں۔یہ سرزمین قدرتی وسائل کے اعتبار سے جنت سے کم نہیں۔یہاں کے نوجوانوں کو خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہو گا۔نوجوانوں کی صلاحیتوں اور یہاں کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر گلگت بلتستان کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کیاجا سکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree