حلقہ ۱ سکردو میں ن لیگ کی کامیابی کیلئے۵ مرتبہ جب کے حلقہ ۴ میں ایم ڈبلیوایم کیلئے ۱ مرتبہ ری کاونٹنگ نہ کرواناحکومتی تعصب ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

15 June 2015

وحدت نیوز (لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا ہے گلگت بلتستان کے حالیہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کوبا قاعدہ سازش کے تحت الیکشن کو ہائی جیک کیا گیا۔مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین راجہ نا صر عباس  نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے تمام تر ریکارڈ توڑے گئے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب کروانے کے لئے حلقہ نمبر ایک میں پانچ دفعہ دوبارہ گنتی کی گئی جبکہ ایم ڈبلیوایم کی درخواست پرالیکشن کمیشن ایک بھی حلقہ میں دوبارہ گنتی کرنے سے کترا رہا ہے ، الیکشن کمیشن کا دہرا معیار نا قابل قبول ہے۔ علامہ راجہ ناصر عبا س نے کہاکہ دھاندلی کے ذریعہ شکست دے کر ان کے حوصلہ پست نہیں کیے جاسکتے وہ آخری سانس تک ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم کی انتخابی مہم چلانے پر رہنماؤں اور کارکنوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں مجلس وحدت مسلمین کا راستہ کوئی نہیں روک سکے گا ہم اصولوں کی سیاست کے حامی ہیں دھونس دھاندلی کے ذریعے عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے والوں کو قبول نہیں کریں گے گلگت بلتستان اسمبلی میں انشااللہ تاریخ میں پہلی بار حقیقی اپوزیشن دیکھنے کو ملیں گے ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے حقوق کے حصول کی جدو جہد میں خیانت نہیں کریں گے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ الیکشن کمیشن فوری طور پرایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر متنازعہ حلقوں میں دوبارہ گنتی مکمل کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے واضح کیا کہ انتخابی عمل سے دھاندلی کے نا سور کو ختم نہ کیا گیا توعوام کا اعتماد جمہوریت سے اٹھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں اور کامیاب کوئی اور ہوتا ہے اس سارے عمل نے انتخابی نظام پر بہت سے سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ نا صر عباس نے عہدیداران اور کارکنوں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اپنی جدو جہد جاری رکھیں وہ دن دور نہیں جب عوام خود ان نااہل حکمرانوں کا احتساب کریںگے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیو ایم قوم کی خدمت جاری رکھے گی اور غاصب حکمرانوں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے اراکین سید اسد عباس نقوی، سید ناصر عباس شیرازی اور دیگر نے شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree