وحدت نیوز (کراچی) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملکی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے ، وفاقی و صوبائی حکومت تکفیری دہشتگردوں کو براہ راست سپورٹ کرتی ہے ،نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں اور دہشتگروں کے پروڈکشن ہاؤس مدارس کے آرمی آپریشن کیا جائے، ملکی عوام کی امید افواج پاکستان سے ہے دہشتگردوں کی سزائے موت اگر سیاسی مسلحت کا شکار ہوئی تو عوام کا دل پاک افواج سے بھی خائف ہو جائے گا۔ عوام بلوچستان کے رئیسانی کی بادشاہت ختم کرا سکتے ہیں تو وزیر اعلیٰ سندھ خواب غفلت میں نہ رہیں۔ تکفیری دہشتگردوں نے ملک میں دہشتگردی پھیلا کر ملکی عوام اور حکومتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل سے بھی دور کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کے ہمراہ سانحہ شکار پور دہشتگردی میں زخمی ہونے والے افراد کی کراچی نجی ہسپتال میں عیادت کے بعد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا غلام حر شبیری سمیت ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ،علی حسین نقوی،سمیت ناصر حسینی موجود تھے ۔
علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور ،سانحہ پشاور دہشتگردی کی ایک ہی کڑی ہے اور اس میں کالعدم دہشتگردتکفیری ٹولہ ملوث ہے ، ایم ڈبلیو ایم نے ملک میں شیعہ و سنی اتحاد عملی کو ششیں کی اور الحمد اللہ آج پورے ملک میں شیعہ و سنی میں کوئی تفرقہ بازی نہیں عوام با شعور ہیں دہشتگرد تکفیری ٹولہ خود کو مکتب اہل سنت کھ کر اس اتحاد میں ڈاڑ نہیں ڈال سکتا علامہ نا صر عباس جعفری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت صوبہ میں اب تک دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے بلکہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو سندھ حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے شہر بھر میں کالعدم جماعتوں کی وال چاکنگ کی جارہی اور آزادی سے پورے شہر میں ان کے چھنڈے لگ رہیں ہیں ،نام بدل کر کالعدم دہشتگرد تکفیری ٹو لہ کام بھی کر رہا ہے لہذا وزیر اعلیٰ سندھ آرام کریں صوبہ کی عوام کی نظریں اب پاک افواج کی طرف ہیں ،انہوں نے چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وپ کراچی سمیت پورے ملک میں نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں ، دینی مدارس،اور دہشتگردوں کے سہولت کار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف آپریشن کریں تاکہ ملکی عوام کو ان دہشتگردوں سے نجات دلائی جا سکے،علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے دعا ء کرائی اور جمعہ کو ملک بھر میں شیعہ و سنی جماعتوں کی جانب سے یوم دعا اور احتجاجی مظاہروں کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔