وحدت نیوز (گلگت بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز بہشتی دورہ بلتستان مکمل کر کے مختصر دورہ پر گلگت پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے شہید علامہ ضیا الدین رضوی کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے پاک خون کی حفاظت اپنے خون کے آخری قطرہ تک کرتے رہنگے اور انشاء اللہ اپنے بے گناہ مظلوم اسیروں کی رہائی کے لئے بھر پور کوشش کرینگے، ن لیگ کی تعصوبی حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بے گناہ شیعہ جوانوں اور سیاسی افراد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ،لہٰذا حکومت محب و طن شیعوں کو دیوار سے لگا نے کے بجائے پاکستان کے دشمنوں کی سر کوبی کریں جو آئے روز ملک و ملت کا نام بدنام کر رہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ ملک میں دہشت گردی کرنے والوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو گرفتار کریں، بے گناہ لوگوں کی گرفتاری دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہیں،لہٰذا جلد از جلد بے گناہ گرفتار افراد کو رہا کریں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے دورہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی ، علامہ اعجاز بہشتی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر کاچو امتیاز اور علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدین سے بھی ملاقات کی اور علائی اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کا مزید کہنا تھا جی بی کے عوام اپنے اندر اتحاد و اتفاق کو بر قرار رکھیں اور اس وقت دشمن اسلام امکتب تشیع کی سر بلندی سے خوف زدہ ہے اورہمارے خلاف سازشیں کی جارہی ہے تاکہ ہم کمزور ہو جائیں ، تاہم ہمیں چاہیے کہ ہوشیار رہیں اور تفکر و تعقل کے زریعے مشرق و مغرب کے نوکروں کی سر گرمیوں پر نظر رکھیں اور ان کی ساز شوں کو ناکام بنائیں۔