دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویدار، بجلی ، پانی ، گیس اور پیڑول دینے سے بھی قاصر ہیں ،علامہ ناصرعباس جعفری

04 March 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ(ن)لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ‘بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور بیر وزگاری جیسے مسائل نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ‘دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جسے وہ پورا کرنے میں کسی بھی صورت کامیاب ہوتے نظر نہیں آ رہے جو ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بدھ کے روزمرکزی سیکریٹریٹ میں مختلف علاقوں سے آنے والے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ حکمرانوں نے انتخابی مہم کے دوران بڑی بڑی بڑھکیں مار کر ملک میں چند ماہ میں ہی دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کی بات کی لیکن اقتدار میں آتے ہی ان کے تمام دعوے اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اور دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکمران بجلی کی لوڈ شیڈنگ مہنگائی ، بے روزگاری اور امن و امان کے قیام میں بہتری سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہ کر سکے اور یہ حکمرانوں کی نا اہلی اور ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمرانوں کی کوتاہیوں کی سزا پاکستانی عوام کو مل رہی ہے جو کسی عذاب سے کم نہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree