رواں برس دوران حج ہزاروں حجاج کی شہادتیں سعودی حکومت کی انتظامی نااہلی کانتیجہ ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

27 September 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے منٰی کے مقام پر طواف کے دوران بھگدڑمچ جانے سےسات سو سے زائد حجاج کرام کی شہادت کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے کہ رواں ہفتے کے دوران حجاج کرام کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔یہ واقعات سعودی حکومت کی انتظامی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے۔ جس کے باعث ایک ہزا سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔۔حکومت کو ان واقعات کی مکمل طور پر انکوائری کی جانی چاہیے کہ آیا یہ واقعہ محض حادثہ ہی ہے۔ اس کے پس پردہ شر پسندی کی کوئی سازش تو کارفرما نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء کا شمار اللہ تعالیٰ کے مقربین میں ہوتاہے۔اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree