وحدت نیوز(خیرپور) بے یقینی کی کیفیت کے باوجود عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ (ص)کا انعقاد کسی معجزے سے کم نہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ اور شجاعانہ قیادت نے اہلیان سندھ کو نا عاقبت اندیش سندھ حکومت کے سامنے ڈٹنے کا حوصلہ دیا، سنی شیعہ عوام ملک بھر خصوصاً وادی مہران میں تکفیری سوچ کے خاتمے کے لئے مجلس وحدت مسلمین اورسنی اتحاد کونسل کی جدوجہد میں شامل ہیں ،ان خیالات کا اظہار وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے ممتازگراؤنڈ خیرپو رمیں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ وحدت یوتھ پاکستان ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر اقتدا ء ملک دشمن قوتوں کا تعقب جاری رکھنے اور انہیں بے نقاب کر نی کی مہم میں ہر اول دستے کا کر دار ادا کرے گی، ملت پاکستان کو طالبان کی درندگی کے سامنے سینہ سپر ہو نے کا حوصلہ اگر کسی نے فراہم کیا ہے تو وہ مجلس وحدت مسلمین ہے، انہوں نے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والے اور صوبائی حکومت کی جانب سے گرفتار ہو نے والے وحدت یوتھ اور وحدت اسکاؤٹس کے جوانوں کو سلام پیش کر تے ہو ئے کہا کہ میں آپ جوانوں پر فخر کر تا ہو ں جنہوں نے اپنے قائدین کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا ، بلکہ اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود خوف ، دہشت ، انتشار اور اعصاب شکنی کو شکست دی، انشاء اللہ جب کبھی ملک کو قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہمیں آواز دی جائے کی ہم سر بکف ہو کر میدان میں حاضر نظر آئیں گے۔