وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلٰی سطحی وفد نے پاراچنار کا دورہ کیا، اور جامع مسجد پاراچنار کے خطیب شہید علامہ شیخ نواز عرفانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی سیکرٹری خارجہ امور علامہ سید شفقت حسین شیرازی، علامہ اقبال بہشتی، خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی، صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی، صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش اور علامہ سبیل حسن مظاہری شامل تھے۔ وفد نے مدرسہ جعفریہ میں علمائے کرام کیساتھ ملاقات کی اور شہید نواز عرفانی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں وفد نے شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کے مزار پر بھی حاضری دی، وفد سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے طالب علم ندیم عباس کے گھر بھی گیا جہاں شہید کے خانوادے سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ ایم ڈبلیوایم کااعلیٰ سطحی وفد جامعہ امام خامنہ ایٰ میں علامہ سید عابد حسین الحسینی سے بھی ملااور تحریک حسینی کے مرکزی دفتر بھی گیا جہاں وفد نےرہنماوں سے اہم علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔