وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری امور خارجہ نے حکومت کی بیلنس پالیسی کے تحت بلاجواز علامہ امین شہیدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے غیر ملکی آقاؤں کوخوش کرنے کے لئے اتحاد کے داعی علامہ امین شہیدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رہی ہے۔ علامہ صاحب کی گرفتاری کی صورت میں نہ فقط پورے ملک میں بلکہ دنیا بھر میں شیعہ اور اہل سنت احتجاج کریں گے اور پھر تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عدل سے تو رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے ہرگز باقی نہیں رہ سکتی۔ اگر موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تو انہیں رانا ثناء اللہ کی بنائی ہوئی تعصب کی پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگا۔ وحدت اسلامی اور ملی ہم آہنگی کے علمبردار عالم دین کے خلاف بنائے ہوئے جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں اور مسلمانان پاکستان و بالخصوص تشیع کی بے چینی کو ختم کیا جائے۔