علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کااسماعیلی برادری پر حملےکے خلاف آج ملک گیر یوم سوگ منانے کااعلان

13 May 2015
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کااسماعیلی برادری پر حملےکے خلاف آج ملک گیر یوم سوگ منانے کااعلان

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ صفوراچورنگی کے خلاف آج (جمعرات )ملک گیر یوم سوگ منانے کااعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے 'نااہل اور مفاد پرست حکمرانوں کے ہاتھوں آج پاکستان زخموں سے چور چور ہیں' کراچی میں پر امن اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی بربریت ایک قومی سانحہ ہے'کراچی کی امن کو تباہ کرنے میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو  ہندوستان سے 'را''کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ بدھ کے روز اپنے دفتر میں سانحہ کراچی کے حوالے سے منعقد تعزیتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرعلامہ سید علی رضوی۔علامہ زاہد حسین زاہدی،محمد علی ،سید ہادی حسینی اور دیگر نے بھی شر کت کی اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس سفاکانہ دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور ہم اس سانحہ میں جان بحق افراد اور اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے آج 14 مئی کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں'ہم ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد ہو جائیں اور ان درندوں کو انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریںدہشت گردوں کے سہولت کاروں اور کالعدم جماعتوں کو ایک سازش کے تحت جلسے ،جلوس، ریلیاں اور منظم ہونے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ پھرسے ملکی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم کاروائیاں شروع کریاور دہشت گرد کالعدم تکفیری جماعتوں کو کلین چٹ دینے کے ذمہ دار وافاقی حکومت ہے 'جو ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ان کو میدان میں لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کراچی میں جاری آپریشن سیاسی مصلحتوں کا شکار ہے اور یہ ایک سازش کا حصہ بھی ہے ہمیں آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان درندوں کو انجام تک پہنچائے پاک چین دوستی اور چائینہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہمارے دشمن خائف ہیں،اور ایسے واقعات رونما کرکے دشمن پاکستان میں سرمایہ کاری کے راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے درپے ہیں دہشت گردی کے واقعات دراصل ہماری معیشیت کو کمزور کرنا ہے،اور اس سازش میں ہمارا ازلی دشمن انڈیا،اسرائیل اور امریکہ پیش پیش ہے ہمیں قومی یکجہتی سے ان دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء کی آمریت دور کے پالے دہشت گرد وں کے ہاتھوں آج شیعہ،سنی،اسماعیلی،اور قانون  نافذ کرنے والے ادارے نشانہ بن رہے ہیں،اس سانحے میں ان مفتیان کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہیئے جنہوں نے اسماعیلی برادری کے خلاف کفر کے فتوے جاری کیئے،کراچی سمیت سندھ بھرمیں دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے،کراچی میں ان سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں تین ہزار سے زائد ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد نشانہ بنے،ستم ظریفی یہ ہے کہ کسی ایک شہید کا قاتل بھی گرفتار نہیں ہواسند ھ حکومت امن کی قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree