وحدت نیوز (اسلام آباد) علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آبادکی شیعہ تنظیموں ، ٹرسٹیز،بانیان جلوس،سالاران دستہ،ماتمی انجمنوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں 20محرم الحرام کو سیکٹرجی10اسلام آباد میں مرکزی جلوس عزاپر پولیس کے حملے ،رکاوٹ ڈالنے اورعزاداروں کی بلاجوازگرفتاریوں کے واقعات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر بانی جلوس ہذٰابھی موجودتھے،اس موقع پر علامہ راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداءؑملت تشیع کا آئینی ،قانونی،جمہوری حق ہے،جس پرکوئی پابندی،رکاوٹ یا حملہ ناقابل پرداشت ہے،انہوں نے کہا کہ 30محرم سے قبل راولپنڈی اسلام آباد کی تمام شیعہ تنظیمیں ، ٹرسٹیز،بانیان جلوس،سالاران دستہ،ماتمی انجمنیں آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔