وحدت نیوز(لاہور) قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری (حفظ اللہ)کااتحادبین المومنین کی راہ میں ایک عظیم کارنامہ ،امام بارگاہ قصر بتول میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی سربراہی میں منعقدہ ملک بھر کے جید ذاکرین عظام کے نمائندہ اجتماع کے اختتام پر آٹھ نکاتی ضابطہ اخلاق عزاداری جاری کردیا گیا،اس اجتماع کے انعقاد میں سید اختر عباس بخاری،مخدوم سید ابوذر بخاری اور سید اسد عباس نقوی نے تعاون فرمایا ، اجلاس میں شریک تمام ذاکرین عظام نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے تشکیل کردہ ضابطہ اخلاق عزاداری پر دستخط کردیئے ہیں ، سرفہرست ذاکرین عظام میں شوکت رضا شوکت، ریاض حسین شاہ رتوال، سید مشتاق حسین شاہ، کرامت عباس حیدری،سید ذریت عمران شیرازی،وسیم عباس بلوچ،جواد عاشق بی اے،حامد رضا سلطانی ودیگر شامل تھے، یہ ضابطہ اخلاق عزاداری سید الشہداءعلیہ السلام کے انعقادمیں اختلافی اور انتشاری مباحث کے خاتمے، مجتہدین کرام کی احترام واکرام کی برقراری اور شیعہ سنی وحدت سمیت اتحاد بین المومنین کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، انشاءاللہ
اس اجلاس کا مقصد عزاداری کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا تھا، جس میں شرکاءنے درجہ ذیل نکات پرمتفقہ طور پر دستخط کیئے
۱: مجلس و عزاداری ایک عظیم عبادت ہے جس کو ریاکاری سے پاک ہونا چاہیے
۲: مکتب تشیع (اثنا عشری) کا مسلمہ عقیدہ (لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ علی ولی اللہ وصی رسول اللہ و خلیفہ بلافضل) اس سے مراد ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (ص) اللہ کے رسول اور آخری بنی ہیں اور علی (ع) اللہ کے ولی ہیں اور نیابت ختمی مرتبت میں اس سلسلے امامت کے پہلے امام ہیںجس کے آخری امام حضرت امام مہدی (ع) ہیں اور یہ کہ بارہ آئمہ کی نسبت سے ہم سب اثناءعشری ہیں۔
اخلاقیات منبر مجلس عزا اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ تمام دیگر مسالک کا احترام کیا جائے اور منبر سے طعن و تشنیع سے اجتناب برتا جائے نیز خطباء،ذاکرین شیعہ مقدسات یعنی علماءمجتہدین ،سادات عظام اور ذاکرین کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جائے
۴:شرکاءاجلاس اس بات پر متفق ہیں کہ جو خطیب اور ذاکر عزاداروں میں گروبندی پیدا کرنے کی کوشیش کرے یا منبر سے کسی کے خلاف بھی نازیباالفاظ استعمال کرے وہ قابل مواخذہ ہے۔
اجلاس کے تمام شرکاءاس بات پر متفق ہیں کہ ہم ہر اس کوشیش اور کاوش کی حوصلہ شکنی کریں گے جو اشارة یا کنایتہ بھی ملکی سالمیت کے خلاف ہو۔
۵:اتحاد بین المومنین اور اتحادی بین المسلمین ہماری میراث جسکی ہر صورت میں حفاظت کی جائے گی۔
۷:ملکی سالمیت اور وطن عزیز پاکستان کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گااور مجالس عزا میں ملک عزیز کودرپیش چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ حب الوطنی کو فروغ دیا جائے گا۔
۸:نمائندہ اجلاس دہشتگردوں کے شکار شہدائے ملت باالخصوص فوج اور پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور آپریشن ضرب عضب کی مکمل تائید و حمایت کرتا ہے
۔