عمران خان نے شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کی حمایت کرکے مظلوموں کا ساتھ دیاہے، ناصر شیرازی

12 February 2015

وحدت نیوز (لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کی حمایت پر ہم اُن کے شکر گذار ہیں،لانگ مارچ ہر صورت ہوگا،اگر لواحقین شہداء کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو سندھ حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج ہوگا ،پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے،سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے ،تھر کے عوام بھوک سے مررہے ہیں باقی ماندہ سندھ پر دہشت گردوں ،ڈاکوں،بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا راج کر رہے ہیں ،پاکستان کی معاشی شہ رگ کو ان نااہل حکمرانوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے اجلاس سے خطا ب میں کیا،انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پور میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے خلاف  اندرون سندھ میں آج(جمعہ)کو مکمل شٹر ڈاوُن ہڑتال ہوگی،اور اتوار کو شکار پور سے وزیراعلیٰ ہاوُس تک لانگ مارچ ہو گا،تحر یک انصاف 'ملی یکجہتی کونسل'جے یو آئی (نورانی)،سنی اتحاد کونسل پاکستان،پاکستان عوامی تحریک،اور سندھ کے قوم پرست جماعتوں نے بھی شہداء شکار پور کمیٹی کی13فروری کی ہڑتال ' لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،ہم انشااللہ شہداء کے خون کا سودا نہیں ہونے دینگے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree