وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرپور میں شدیدترین مشکلات اور سختیوں کے باوجود عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ(ص) کانفرنس کے انعقاد پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملت اسلامیہ خصوصاً کارکنان کے نام مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ،وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ(ص) کانفرنس میں رکاوٹ انکی لیڈر شپ کے قول و فعل سے متصادم تھی،ہم امید کر رہے تھے کہ طالبان کے خلاف جاری ہماری جدوجہد میں پیپلز پارٹی ہمارا ساتھ دے گی لیکن انہوں نے تکفیریوں کا ساتھ دیا،لبیک یا رسول اللہ(ص) کانفرنس کا انعقاد حوصلوں کی جنگ تھی جسمیں بافضلِ خدا فتح ہمارا مقدر بنی، صاحبزادہ حامد رضا نے عشق مصطفیٰ سے سرشار ہوکر لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے خلاف ہو نے والی سازشوں کا مجلس وحدت مسلمین کے ہمراہ مقابلہ کیافیصل رضا عابدی نے بھی خوب عہد وفا نبھایا، ان دونوں دوستوں کے تہہ دل کے مشکور ہیں ، اور تمام ملت اسلامیہ کو عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کے انعقاد پر ہدیہ تبریک پیش کر تے ہیں ۔ان کامذید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور طالبنائزیشن کی لعنت سے نجات دلانے کی جدوجہد اپنے خون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے، کراچی سے اسکردو تک مومنین نے جس کمال ہمت و استقامت کا مظاہرہ کیااور سندھ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا وہ قابل رشک ہے، اہلیان سندھ نے خیر پور میں طالبان مخالف اجتماع کے انعقاد کے لئے جس ملی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کیا اس نے ہم علماء کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اب ضرورت اس امر کی ہی کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے،دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے زریں اصولوں کو مدِ نظر رکھ کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔