وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے علامہ امین شہیدی کی زیر قیادت لاڑکانہ میں سندھ کی عظیم روحانی شخصیت سائیں حضرت سید غلام حسین شاہ بخاری آف قنبرشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، وفد میں مرکزی سیکریٹری تبیلغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی ، ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل طارق بدوی، منتظر مہدی شامل تھے ، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا بھی خصوصی طور پر ملاقات میں موجود تھے،علامہ امین شہیدی نے سائیں حسین شاہ بخاری کو مجلس وحدت کی ابتک کی کارکردگی اور اتحاد بین المسلمین کے لیئے کی جانے والی کوششو ں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، سائیں حسین شاہ بخاری نے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان قائم اتحاد پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو امن و محبت کا گہوارہ بنانے کے لئے آپ جیسی محب وطن قوتوں کو اکٹھا ہونا نا گزیر ہے، میری نیک خواہشات آپ لوگوں کے مشن میں شامل ہیں ۔ خدا آپ لوگوں کو ملک و قوم کی بہترین خدمت انجام دینے کی توفیق عنایت فرمائے ۔