وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ دشمن کے ہر طرح کے ہتھکنڈے آزمائے جانے کے باوجود بھی اہل تشیع کی استقامت رنگ لائی، ہمارے اسیر بھی رہا ہوئے اور پروگرام اُسی جگہ منعقد ہوا جو کہ تائید امام زماں (ع) کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجف اشرف میں مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں پاکستانی علمائے کرام اور طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نجف اشرف سے جاری بیان کے مطابق ناصرعباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور میں ہونے والی لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کی کامیابی سندھ حکومت کی شکست ہے، خیرپور میں شیعہ سنی وحدت کے اجتماع نے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اب ہم شیعہ سنی ایک ہیں، ہمیں کوئی جدا نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی نے بھی خطاب کیا۔