وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی میڈیا کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید محمد مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےمحمد مہدی کا کہنا تھا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر روز بروز تیزی سے بدلتی سیاسی و جغرافیائی صورت حال کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، بحیثیت قوم ، تنظیم اور ادارہ اپنا موقف بر وقت عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار نا قابل فراموش ہے، مرکزی میڈیا سیل کے زیر اہتمام پرنٹ ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا سے آگاہی کے حوالے سے اہم میڈیا ورکشاپ ماہ جنوری کے اختتام پر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، اجلاس میں مرکزی میڈیاسیل ٹیم کے رکن علی احمر، این ایچ بلوچ، سیکریٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری، سیکریٹری اطلاعات اسلام آبادحسنین زیدی اور شجاعت حیدر زیدی نے شرکت کی، محمد مہدی نےمذید کہاکہ ورکشاپ میں پرنٹ ، الیکٹرونک او ر سوشل میڈیاسے وابستہ ماہرین شریک ہونگےجو اپنےاپنے شعبے سے مطلق معلومات سے شرکائےورکشاپ کو آگاہ کریں گے، انہون نے تمام صوبائی اور ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان کو ہدایات جاری کیں کے، مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیےاور تاریخ کے تعین کے بعد تمام اضلاع کے میڈیا سیکریٹریز کی ورکشاپ میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔