ملت پاکستان قومی جذبے سے سرشارہوکر متاثرین زلزلہ کی بھر امدادکیلئے میدان میں اترے،علامہ باقر عباس زیدی

27 October 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان میں آنے والے تاریخ کے ہولناک زلزلے اور اسکے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کے چیئرمین علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ پروردگار عالم نے اس زلزلے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر ملت پاکستان کا امتحان لیا ہے، خدا کے شکرہے کہ اس نے زیادہ اپنا خصوصی کرم کیااور جانی ومالی نقصانات زیادہ نہ ہوئے ، اس صورت حال میں ہماری باحیثیت قوم یہ ذمہ داری ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ اپنے ہم وطنوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں اور ان کی دوبارہ بحالی میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں خیر العمل فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے متاثرین زلزلہ کی امداد کیلئے باقائدہ ریلیف مہم کا آغاز کریں ،خود بھی دل کھول کر عطیات دیں اورعوام کو بھی اس کار خیر کی جانب رغبت دلائیں ،انشاءاللہ خیرالعمل فائونڈیشن ماضی کے زلزلہ کے بعد کی جانے والی اعلیٰ  خدمات  کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امتحان میں بھی سرخرو ہو گی اور اپنے ہم وطن زلزلے سے متاثرہ بھائی بہنوں کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree