وحدت نیوز (مورو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ روابط کے زیر اہتمام ضلع مورو صوبہ سندھ میں صوبائی تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی ۔ جس میں سند ھ بھر کے تمام اضلاع سے ضلعی سیکرٹری جنرلز، سیکرٹری روابط اور سیکرٹری تنظیم سازی نے بھرپور شرکت کی۔ صوبہ سند ھ کی تربیتی ورکشاپ میں خصوصی لیکچر دیتے ہوئے شعبہ روابط کے مرکزی سیکرٹری ملک اقرار حسین نے کہا روابط وہ واحد شعبہ ہے جو تمام تنظیمی شعبہ جات کو باہم مربوط رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں ہمارا کردار خاصا فعال ہے۔ ملک بھر میں شعبہ روابط کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ مسلسل جاری ہے تاکہ رابطے کے فقدان جیسے نقص کو تنظیم میں دخل نہ ہو۔ ہم رابطے کے حوالے سے تنظیمی اہداف کو پوری سرعت کے ساتھ حاصل کر رہے ہیں۔ ہم شعبہ روابط کے تحت ملک بھر میں اس سال ’’وحدت اساتذہ فورم ‘‘ کی تشکیل کریں گے ۔مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ روابط تمام تنظمی شعبہ جات کو باہم مربوط کرنے کیلئے اپنا فعال کردارادا کرتا رہے گا۔ کیونکہ رابطہ ہی ایک ایسا ذریعہ ہوتا ہے جو دور رہنے والے افراد کو بھی قریب کر سکتا ہے۔