وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے سیکریٹری علامہ اعجاز بہشتی نے مری، تریٹ سیداں میں قائد شہید عارف حسین کی برسی کے حوالے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی لہو کی پاسداری کا درس حضرت زہنب ع نے دیا۔ آج کے دور میں شہدا کا یاد مناناخود شہادت سے کم نہیں ہے ۔
شہداء کو یاد رکھنا کا معنی اسلامی اصولوں اور اقدار دینی کو یاد رکھنا ہے ،رہبر معظم نے تاکید کی ہے کہ ہمشیہ شہداء کویاد رکھیں تاکہ جذبہ ایمانی باقی رہے ،رہبر معظم آیت اللہ خامنہ نے فرمایا 25سال قبل نواب صفوی کا اک خطاب جو شہادت کے حوالے سے تہا آج تک میرے رگوں میں باقی ہے وہ جذبہ شہید عارف حسین الحسینی کی برسی حقیقت میں لبیک یا حسین اور لبیک یا خامنہ ہے ،عصرحاضر کے ہر ظالم کو ذلیل کرنا ہے تو شہدا کو یاد کرنا ہو گا۔ قاید عارف کی فکر اور نظریہ کو زندہ رکھنا اور اس کی پاسداری کرنا ہم سب پر فرض ہے۔