ناصرشیرازی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے 12حلقوں سے امیدواروں کے حتمی ناموں اعلان کردیا ، 3حلقوں کے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

02 May 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی الیکشن میں حیران کن نتائج حاصل کرے گی اور مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرینگے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی موروثی سیاست کررہے ہیں اور ان دونوں جماعتوں کے پاس معیاری امیدواروں کا فقدان ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے ہوٹل روپل ان گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کے اعلان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے باکردار اور اہل امیدواروں کا چناؤ کیا ہے اور جو یقیناًمنتخب ہوکر عوامی خدمت کیلئے دن رات صرف کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قدرت نے بے انتہا وسائل سے نوازا ہے اور حکمرانوں کی نااہلیت کی وجہ سے علاقہ وفاقی حکومت کی بھیک کا محتاج ہے اور اگر عوام نے ہمیں خدمت کا موقع فراہم کیا تو علاقے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے وفاقی حکومت سے بھیک لینے کی بجائے وفاق کو کچھ دینے کیا پوزیشن پر لائیں گے۔

 

سید ناصر عباس شیرازی نے 12 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کیا جبکہ تین حلقوں کے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ گلگت حلقہ 1 سے محمد الیاس صدیقی ، حلقہ 4 ہنزہ نگر 1 سے ڈاکٹر علی محمد،حلقہ 5 ہنزہ نگر II سے ڈاکٹر حاجی رضوان علی،حلقہ 6 ہنزہ نگر III سے شیخ موسی کریمی، حلقہ 7 سکردو I سے شیخ زاہد حسین زاہدی، حلقہ 8 سکردو II سے کاچو امتیاز حیدر خان، حلقہ 9 سکردو III سے وزیر سلیم، حلقہ10 سکردو IV سے راجہ ناصر علی خان، حلقہ 11 سکردو V سے ڈاکٹر شجاعت حسیں میثم، حلقہ 12 سکردو VI سے فدا علی، حلقہ 13 استور I سے محمد اکبر تسنیم اور حلقہ 14 استور II سے عبداللہ خان کو مجلس وحدت مسلمین کا ٹکٹ دیا گیا۔حلقہ 2 گلگت II، حلقہ 3 گلگت III اور حلقہ 24 گانچھے III سے امیدواروں کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائےگا۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree