نواز شریف کی پاک ایران گیس منصوبے سے کنارہ کشی سعودی خیرات کے مرحون منت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

14 March 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی جانب سے پاکستان کے میگا پروجیکٹ پاک ایران گیس پائپ لائن ایشو کو بورنگ قرار دینے کے بیان کو در حقیقت پاکستان کو در پیش توانائی کے سنگین مسائل سے آنکھ چرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں موجودہ گورنمنٹ کی عدم دلچسپی در اصل اپنے عرب دوستوں کے احسانات کا بدلہ اور خواہشات کی تکمیل ہے توانائی کے سستے منصوبوں کو پس پشت ڈالنا غریب عوام کے ساتھ ظلم اور پاکستان دشمن طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ کر کے غریب کش اقدامات کی توسیع کی گئی ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے پر شادیانے بجانے والے بتائیں کہ ڈیرھ ارب ڈالر سعودی عرب سے کن شرائط پر لئے؟گذشتہ سال عام انتخابات سے ہی پاکستان میں عرب مداخلت بڑھ گئی تھی ریال سے منتخب حکومت اب ان ملکوں کے ایجنڈوں کی تکمیل پر عمل پیرا ہے موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں جاری دہشت گردی کے دلدل میں دھکیلنے کی قیمت وصول کر لی ہے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار  وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ حکومت کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران جواب دیں کہ مذاکرات کے نام پر عوام اور سیکیورٹی فورسسز کا قتل عام کب تک جاری رہیگا؟طالبان دہشت گردوں نے مذاکراتی نئی کمیٹی کو 17بے گناہ پاکستانیوں کے لاشوں اور درجنوں زخمیوں کا تحفہ دے کر نام نہاد مذاکراتی عمل کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے دہشت گردوں کیخلاف حتمی کاروائی میں تاخیر ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے علامہ راجہ ناصر عباس نے لاہور میں نرسوں کی پر امن احتجاج پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کے خلاف ظالمانہ اقدام قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خواتین کے حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے مظفرگرھ میں وحشی درندوں کے زیادتی کا شکار قوم کی بیٹی کا  انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کر کے جان دے دینا پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔





اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree