وفاقی وزیر داخلہ کا داعش کی موجودگی سےانکارعوامی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، علامہ حسن ظفرنقوی

13 November 2014

وحدت نیوز (کراچی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کریں اور شدت پسندوں کیخلاف موثر کاروائی کریں دہشت گردملک بھر میں وال چاکنگ کر کے حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں ایسے میں وفاقی وزیر داخلہ کا بیان حیران کن ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی دہشت گردی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے آپریشن ضرب عضب کا اعلان افواج پاکستان نے کیا ان حکمرانوں کو عوام اور ملکی مفاد سے زیادہ اپنی جانیں اور کاروبار عزیز ہے اسی طرح شدت پسند عالمی دہشت گرد گروہ داعش کی موجودگی سے انکار کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش شرمناک فعل ہے یہاں کے شدت پسند کالعدم تنظیمیں اس عالمی دہشت گرد گروہ کے لئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہیں لیکن حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد بھی حکومت کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ دراصل ان دہشت گردوں کے اور ان کے مفادات مشترک ہے۔

 

 علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک سے ان دہشت گردوں کے لئے فنڈز آنے کے شواہد کے بعد بھی ان ممالک سے احتجاج نہ کرنا پاکستان کی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی سازش ہے کراچی ،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کی کاروائیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں حکمران غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں عوام کی جان مال کے تحفظ سے ان کا کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ حکمران اس وقت سے ڈریں  جب عوام کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree