وحدت نیوز (اسلام آباد) بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری اور اُن پر پولیس کی بہیمانہ تشدد کو کبھی قبول نہیں کرینگے پر امن احتجاج کو حکومت پولیس گردی کے ذریعے تشدد کی طرف دھکیل رہی ہے عوامی تحریک کے ایف آئی آر عدالتی حکم کے باوجود پولیس حکومتی دباوُ پر درج نہیں کررہی جو صریحا عدالتی احکامات کے خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مملکت خدا دا پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ نہیں کرنے دینگے انقلاب اور آزادی مارچ کے پر عزم شرکاء قابل تحسین ہیں جنہوں نے پر امن احتجاج کے ریکارڈ قائم کیے اسی عوامی بیداری کے سبب اب کرپشن اور وی آئی پی کلچر کے خلاف مزاحمت ہماری فتح کی دلیل ہے،وی آئی پی کلچر کے خلاف عوام کو آواز اٹھانے کی جرائت ہم سے اسلام آبادمیں بیٹھ کر دی ۔علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ آج عوام معاشی قارونوں سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کے خلاف کمربستہ ہو چکی ہے اور سٹیٹسکو کے پیداوار اپنی ساکھ بچانے کے لئے متحد ہے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب اس مادر وطن سے کرپشن اور خاندانی سیاست کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ بد ترین سیلاب اور متاثرین کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر اپنی اقتدار بچانے میں مصروف حکمران سن لیں یہ غریب عوام اب اپنا حق چھین کر لیں لینگے اور انشا اللہ اس استحصالی نظام کا خاتمہ ہو کر رہیگا ۔