ٹی وی چینلز پر دھرنے کے ختم ہونیکی خبریں غلط اور سازش کا حصہ ہیں، علامہ امین شہیدی

18 February 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ شیعیان حیدر کرار کے عظیم الشان احتجاجی دھرنے سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے، لبیک یاحسینؑ احتجاجی دھرنا اب اپنے فیصلہ کن مراحلے میں داخل ہوچکا ہے، جس کے ساتھ ہی سازشی عناصر کی تمام تر سازشیں بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ احتجاجی دھرنے کے ختم ہونے سے متعلق مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی منفی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی خبریں بھی دشمن کی سازشوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینل مالکان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ شیعیان حیدر کرار کے خلاف دشمنوں کی کسی بھی سازش کا حصہ بننے سے پرہیز کریں اور احتجاجی دھرنے کے اختتام پذیر ہونے کی غلط خبریں اپنے چینلز پر نہ چلائیں، بصورت دیگر انہیں بھی اس سازش کا حصہ شمار کیا جائے گا۔ علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر شام تک مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو لانگ مارچ کے شرکاء علمائے کرام کی قیادت میں وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب مارچ شروع کر دینگے۔ دوسری جانب وارثان شہداء کمیٹی نے بھی احتجاجی دھرنا ختم ہونے کی تردید کرتے ہوئے ٹی وی چینلز پر چلنے والی گمراہ کن خبروں کو سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ احتجاجی دھرنا تمام مطالبات کی منطوری تک جاری رہیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree