پاکستانی دفترخارجہ شہید ،زخمی اور گمشدہ حجاج کرام تک رسائی کیلئے سعودی حکومت پر دبائوڈالے،علامہ امین شہیدی

28 September 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی  ودیگر رہنماؤں نے سعودی عرب منٰی کے مقام پر بھگڈر مچ جانے سے متعدد حجاج کرام کی شہادت کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ منیٰ سانحہ سعودی حکومت کی نا اہلی ہے،حکومت کی جانب سے گمشدا ہم وطنوں کی تلا ش کیلئے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ،مکہ مکرمہ سعودی حکومت کی نا اہلی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ،سعودی حکومت کی انتظامی نا اہلی سے سینکڑوں لوگ شہید اور لاپتہ ہیں اگر سعودی حکومت فریضہ کے دوران حجاج کرام کیلئے انتظامات کو بہتر نہیں بنا سکتی تو دیگر ممالک کو انتظامی معاملات میں شامل کیا جائے تاکہ پھر سے ایسے واقعات کا سامنا نہ کرنا پڑھے ،سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا سانحہ منیٰ واقعات کی مکمل طور پر انکوائری کی جانی چاہئے ۔ دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا کے وہ سانحہ منیٰ کے بعد گم ہونے والے پاکستانی حجاج کیلئے زبانی جمع خرچ کے بجائے ان کی تلاش کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور حکومت کی جانب سے جلد از جلد وفد کو سعودی عرب روانا کیا جائے تاکہ ہم وطنوں کی تلاش کو ممکن بنایا جاسکے۔ دریں اثنا ء ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والوں کے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے خصوصی دعائیں اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree