چین کے ساتھ طے شدہ منصوبوں میں تاخیر کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہو گی ، علامہ ناصرعباس جعفری

21 April 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ چین سے مضبوط دوستی پاکستان کی تر قی وخوشحالی کی ضمانت ہے اور آنیوالے وقت میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ اور تر قی وخوشحالی یقینی ہے ،ہر پاکستانی کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے اور ہم چین کو اپنا دوسر ا گھر سمجھتے ہیں ۔ مرکزی سیکریٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ چینی صدر کے کامیاب دور ہ پاکستان سے ملک کو بہت سے بحرانوں سے نجات ملے گی اور ملک میں جاری بدتر ین لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا اور جب لوڈشیڈ نگ ختم ہو گی تو اس سے ملک میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روز گاری کو بھی ختم کر نے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی پر فخر ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکو مت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ چین کے ساتھ ہونیوالے تمام معاہدوں کے مطابق منصوبوں کو جلد ازجلد شروع کر یں اور انکو مکمل طور پر شفاف طر یقے سے مکمل کیا جائے کیونکہ ان منصوبوں میں تاخیر کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہو گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree