وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی جشن عید غدیر و مباہلہ اور شہدائے ملت سے تجدید عہد کے لئے منعقدہ شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے دہشت گردی کے مختلف سانحات اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہدائے ملت جعفریہ کے ایک سو کے قریب خانوادوں نے خصوصی شرکت کی، خانوادہ شہداء کی جلسہ گاہ آمد پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن اور ایم ڈبلیوایم لیڈیز ونگ کے استقبالیہ کیمپوں پر انہیں خوش آمدید کہا گیا، انتہائی تکریم کے ساتھ انہیں مخصوص نشستوں پر تشریف فرما کیا گیا، اسٹیج سے مسلسل خانوادہ شہداء کی آمد پر بنام انہیں جلسے میں خوش آمد کہا جا تا رہا،جبکہ انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔