وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی سے ملاقات اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں علامہ اعجاز بہشتی،سید اخلاق الحسن بخاری،مظاہر شگری،عبداللہ مطہری و دیگر بھی شریک تھے، ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں محمد حسن،اختر حسین،سید زوالفقار شاہ،سید محمد قذافی اور محمد تقی شامل تھے،وفد نے کے پی کے گورنمنٹ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوُں کی بلا جواز گرفتاری اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ عوام کی جان مال کے تحفظ کا ذمہ دار حکومت ہے ،حکمران ٹرانسپورٹرز کو حراساں کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں گلگت بلتستان کے مسافروں کے مشکلات حل نہ ہوئے تو احتجاج پر مجبور ہونگے،مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر شیرازی نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو فون کرکے کے پی کے گورنمنٹ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آج کمشنرہزارہ ڈویژن محمد خان ٹرانسپورٹرز کی وفد سے ملاقات کریں گے اور گرفتار رہنماوُں کی فوری رہائی اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں گے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین کا اس مشکل موقع پر ساتھ دینے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل میں عوام کی نظریں ایم ڈبلیوایم پر ہے اور مجلس وحدت مسلمین نے عوامی جماعت ہونے کا ثبوت دے کر گلگت بلتستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔