گلگت، ناصرعباس شیرازی کی اسماعیلی ریجنل کونسل کی پبلک ریلیشن کمیٹی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

12 March 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے دورہ گلگت کے موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے پبلک ریلیشن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اتحاد بین المسلمین کی داعی جماعت ہے، جو بلا رنگ و نسل و مذہب الٰہی اہداف کے حصول میں ہمہ وقت کوشان و متحرک ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر مظلوموں کی حمایت جاری رکھے گی، خواہ اس کا تعلق کسی بھی طبقہ فکر سے ہو۔ 68 سالوں سے گلگت بلتستان کی عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھ کر علاقے کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے۔ غیر مقامی گورنر کی تعیناتی گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہے۔ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں اسماعیلی بھائیوں کی قربانیاں اور خدمات کسی سے کم نہیں۔ آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام اور تحریک پاکستان میں اسماعیلی قائدین کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں اسماعیلی برادری کا بڑا کردار ہے اور گلگت بلتستان کی آزادی میں اسماعیلی جوانوں اور قائدین نے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں جن قوتوں نے کردار ادا کیا ہے، انہیں دیوار سے لگایا گیا اور جو قوتیں قیام پاکستان کی مخالف تھیں، انہوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہے اور بانیان پاکستان پر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر پبلک ریلیشن کمیٹی کے چیئرمین بلبل جان شمس نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات کو گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی میں مشترکہ جدوجہد کا یقین دلایا۔ دونوں طرف کے رہنماؤں نے روابط کو بڑھانے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ نیئر عباس مصطفوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان، شیخ عاشق حسین، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree