ہم دعوہ نہیں وعدہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو آئینی خودمختاری دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،علامہ امین شہیدی

24 April 2015

وحدت نیوز (گلگت)  گلگت بلتستان کی پسماندگی کے اصل ذمہ دار مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہے جنہوں نے صرف جھوٹے وعدوں کے علاوہ علاقے کے عوام کے بنیادی مسائل کی طرف کوئی توجہ دی ہی نہیں۔پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور حکومت کرپشن کی نذر ہوگیا اور سرعام ملازمتیں فروخت کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔وفاق میں برسر اقتدار نواز لیگ کے دو سال پورے ہونے کو ہے اور الیکشن سے قبل جناب وزیر اعظم کو گلگت بلتستان کے عوام کا خیال آیا اور الیکشن کو ہائی جیک کرنے کیلئے گلگت کا طوفانی دورہ کرکے پرانے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا گئے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے علمدار روڈ دینور میں بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی ، صوبائی رہنما علامہ نیئر عباس ، ڈویژنل رہنما علامہ بلال ثمائری اور دیگر شامل تھے۔

 

علامہ امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باریاں لینے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے کرپشن اور اقربا پروری کی بد ترین مثالیں قائم کی ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے داماد اور دوست کو نوازنے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اقتصادی راہداری زون کو حویلیاں اور ڈی آئی خان میں بنانے پلان تیار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کیلئے بیداری ضروری ہے اور مجلس وحدت مسلمین عوامی بیداری کے فریضے پرگامزن ہے اور پاکستان بھر میں مظلوموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ظالموں و جابر حکمرانوں کے سامنے کھڑی ہے ۔مجلس وحدت مسلمین کی اس جرات اور استقامت سے حاکم طبقہ گھبرایا ہوا ہے اور اس بوکھلاہٹ کے نتیجے میں لیگی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے یمن کے مظلوم عوام کی حمایت اور سعودی جارحیت کی مذمت میں ریلی نکال کر وہی مطالبہ کیا تھا جو آج ملک کی پارلیمنٹ نے قرارداد کی شکل میں پاس کیا لیکن گلگت بلتستان کی متعصب نگران حکومت نے مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے وحدت کے رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree