بانی پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے ایم ڈبلیوایم بحیثیت معنوی فرزندانِ قائد اعظم محمد علی جناح عملی طور پر کوشاں ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

24 December 2019

وحدت نیوز(لاہور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے 143ویں یوم پیدائش پر اپنےتہنیتی پیغام میں کہاہے کہ بانی پاکستان نے کرّہ ارض کو امن و خوشحالی کا گہوارہ اور اسلامی فلاحی مملکت بنانے کا جو خواب دیکھا تھا اس کو عملی جامہ پہنانا ہر پاکستانی کا فرض ہے اور قائداعظم کے خواب کو تعبیر دینے کیلئے تحریک آزادی والے جذبے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہاکہ قائداعظم 20 ویں صدی کے عظیم رہنما اور مسلم امہ کے اتحاد کی علامت تھے۔آج بھی بانی پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے مجلس وحدت مسلمین بحیثیت معنوی فرزندانِ قائد اعظم محمد علی جناح عملی طور پر کوشاں ہے اور ہر موقع پر اتحاد امت کے لئے صف اول میں رہتی ہے۔

 علامہ عبد الخالق اسدی نے مسیحی برادری کو بھی یوم ولادت حضرت عیسٰی علیہ السلام پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبر خدا حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا مسلمانوں پر بھی فرض ہے ہمیں دنیا بھر میں امن محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے انبیاءعلیہم السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا یہی دین اور دنیا میں کامیابی کا واحد راستہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree