ضلع جھنگ میں ایم ڈبلیوایم کی پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل

12 July 2022

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکریٹری روابط محسن شہریار زیدی اور مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں مرکزی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ضلع جھنگ شرقی اور ضلع غربی کو ایک ہی ضلع قرار دے دیا گیا، جبکہ ضلع جھنگ میں 5 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ملک محسن ایڈووکیٹ کو ضلع جھنگ کا آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ تحصیل شورکوٹ کا آرگنائزر مولاناسید روح اللہ کاظمی کو نامزد کیا گیا۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری کا آرگنائزر مولانا سید اسد رضا کو نامزد کیا گیا۔

جبکہ ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی میں ناصر موھل ، حماد رضا اور سید شبیب زیدی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔آرگنائزنگ کمیٹی22 جولائی تک تمام تحصیلوں میں تنظیم سازی مکمل کرکے ضلعی کنونشن کا انعقاد یقینی بنائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree