وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی جانب سے کارکنان کیلئے تربیتی نشستوں کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلی تربیتی نشست وحدت ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شرکاء کو فلم "محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" دکھائی گئی۔ پہلی تربیتی نشست میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے آرگنائزر نقی مہدی، لاہور کے سینئر رہنما نجم عباس خان اور صوبائی آفس کے مسئولین مولانا ظہیر کربلا ئی، صوبائی رہنما سید حسین زیدی اور اسد علی سمیت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے صدر سید زین رضوی، نائب صدر سید شعیب جعفری، نائب صدر سید شمس نقوی اور یوتھ کے ممبران نے شرکت کی۔
یوتھ ونگ صدر زین رضوی نے شرکاء کو آئندہ کے تربیتی پروگرام اور مارچ میں یوتھ ونگ کی طرف سے ہونیوالے سپورٹس میلے کی بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس میلے میں کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن اور 100 میٹر ڈور کے مقابلے رکھے جائیں گے۔ زین رضوی نے مزید بتایا کہ سپورٹس میلے کا مقصد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے اور صحت جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے۔