ایم ڈبلیوایم لاہور سیکریٹریٹ میں جشن عید مباہلہ کاانعقاد

15 July 2023

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ واقع شادمان لاہور میں عید مباہلہ کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں وحدت یوتھ کے برادران کے علاوہ صوبائی سیکرٹریٹ کے اسٹاف نے شرکت کی ۔

تلاوت قرآن پاک کی سعادت مولانا سید شمس الحسن نے حاصل کی جبکہ برادر نصر عباس اور برادر حمادرضا نے اہل بیت علیہم السلام کی شان میں اپنا اپنا کلام سنایا ۔ مولانا ظہیر کربلائی اور علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب  نے خطاب کیا ۔آخر میں کاروان بہشت لاہور کی جانب سے عید مباہلہ کا کیک کاٹا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree