عزاداری امام حسینؑ پر ایف آئی آر، صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی گجرات پہنچ گئے

05 August 2023

وحدت نیوز(گجرات)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدرعلامہ سید علی اکبر کاظمی کا گجرات کادورہ۔ گجرات میں محرم الحرام کے ایام میں مختلف مقامات پر بانیان مجالس کے خلاف ٹائم کی پابندی نہ کرنے ، شورٹی بانڈز نہ دینے  اور مخالفین کی شکایات کو  بہانے بنا کر ایف آئی آر ز درج کی گئی ہیں ۔ علاقے کے مومنین اور بانیان مجالس نے ملکر ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع گجرات سے کہا کہ صوبے یا مرکز کی سطح پر رابطہ کریں تاکہ ان بے بنیاد ایف آئی آرز کاخاتمہ کیا جاسکے۔

ضلعی صدر سید اظہر شاہ جعفری سے جیسے ہی مومنین کرام اور بانیان مجالس نے رابطہ کیا انہوں نے وقت ضائع کیے بغیر رات ہی علامہ سید اکبر علی کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب سے رابطہ کیا ۔ اور گجرات کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔صوبائی صدر نے صوبائی عزاداری سیل کے معزز ممبران سے رابطہ کیا اور مشاورت کی ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی مورخہ 4 اگست کو صبح ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری و ممبر عزاداری سیل پنجاب کے ہمراہ گجرات پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے علاقے کے مومنین کرام اور بانیاں مجالس جن کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا تھا سے ملاقاتیں کی  اور ساری صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور وہاں پر موجود مومنین کرام سے خطاب فرمایا کہ ہم تو چودہ سو سال سے اپنا حق مانگ رہے ہیں جو نہیں دیا جارہا ۔ نہ یہ پہلی ایف آئی آرز ہیں نہ آخری ۔ جب تک ہم کربلا والوں کا ذکر کرتے رہیں گے اور نواسہ رسول کی مجالس عزاء برپا کرتے  رہیں گے ۔ نسل یزید کو تکلیف ہوتی رہے گی ۔ہم گجرات کے مومنین کے ساتھ کھڑے ہیں ہائی کورٹ لاہور کا واضح فیصلہ موجود ہے ۔عزاداری سید الشہداء پر قدغن نہیں لگائی جاسکتی۔ ہم قانونی راستہ اپنائیں گے ۔ تنظیمی سطح پر گجرات کی آواز کو صوبائی سطح پر اٹھائیں گے ۔

پنجاب میں کئی مقامات پر اسی طرح کی ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں ۔ہم ان سب کا کیس لڑیں گے ۔ہم ہمیشہ عزاداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہمیں عزاداری کے راستے میں مختلف حربے بہانے اور رکاوٹیں بالکل قابل قبول نہیں ہیں ۔ ہم مومنین کرام بانیاں مجالس کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آرز کے سلسلے میں ، علاقے کے مومنین سے ہمدردی کرنے یہاں پر آئے ہیں ۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم آخر تک آپ کا ساتھ دیں۔ اس سلسلے میں کچھ مومنین کرام نے قبل از گرفتاری ضمانتیں بھی کروا رکھی ہیں ۔اب سوموار کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی نائب صدر جناب حاجی مشتاق ورک، صوبائی ڈپپٹی جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب جناب سید منتظر مھدی ،ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جناب سید اظہر شاہ جعفری ایک بھاری بھرکم وفد ہمراہ گجرات کے ڈی سی اور ڈی پی او گجرات سے ملے گا ۔

 امید ہےعزاداری کے سلسلے میں کی گئی بوگس ایف آئی آرز کا مسئلہ مقامی سطح پر ہی حل کرلیا جائے گا ۔ان شاءاللہ۔علاقے کے مومنین اور بانیان مجالس نے صوبائی وفد مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی صحت وسلامتی کے لئے دعائیں کیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree