وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین،سنی اتحاد کونسل اورپاکستان عوامی تحریک کامشترکہ اجلاس ہوا ۔جس میں انقلاب مارچ کی حمائت میں کل بروز اتوار شام پانچ بجے لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے راہنماء محمد حنیف طاہر صدیقی نے کہا کہ ہم اس وقت تک احتجاجی دھرنے دیں گے جب تک حکمران استعفیٰ نہیں دیتے ۔حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اب حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بات ہے قوم جلد خوشخبری سنے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما رائے ناصر علی نے کہا کہ ہم گذشتہ چار روز سے کراچی سے لے کر گلگت بلتستا ن تک صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں اور ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم مظلومین کو کھبی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ظالم وں کیخلاف خون کے آخری قطرے تک میدان میں حاضر رہیں گے اور یہ ہمارا دینی اور اخلاقی حق فریضہ ہے سنی اتحاد کونسل لاہور کے صدر مفتی محمد حبیب قادری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بچانے کے لیے اور ملک سے بد امنی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے باہر نکل کر احتجاج کرنا ہو گا اور اس میں تمام محب وطن جماعتوں کو شامل ہو نا چاہیے ۔اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے راہنماء رانا ماجد علی ۔تحفظ ناموس رسالت محازکے جنرل سیکرٹری محمد علی نقشبندی ۔منہاج القرآن کے ناظمین محمد حنیف طاہر صدیقی ۔مفتی ممتاز حسین صدیقی ۔تنظیم علماء اہل سنت لاہور کے مفتی محمد نذیر خان نے شرکت کی ۔