برادر مہدی عباس ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے صوبہ سندھ کے سیکرٹری مقرر

27 June 2013

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری سید فضل عباس نقوی نے وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے لئے برادر مہدی عباس کو سیکرٹری منتخب کر دیا۔ سید فضل عباس نے کراچی کے دور روزہ دورے پر مختلف تنظیمی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی سے مشاورت کے بعد برادر مہدی عباس کو وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کا صوبائی سیکرٹری مقرر کر دیا۔ اس موقع پر برادر مہدی عباس کا کہنا تھا کہ ملت کی یوتھ کو متحد کرنا اور سیرت علی اکبر علیہ السلام و حضرت عباس علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر حسینی انقلاب اور امام زمانہ عج فرجہ شریف کے ظہور کی راہ ہموار کرنا بنیادی اور پہلی ترجیح میں شامل ہوگا جبکہ ماہ ستمبر میں مرکز کی ہدایات کے مطابق کراچی میں وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کی پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree