حیدر آباد، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنماء امداد جعفری کو قتل کردیا گیا

28 April 2016

وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد کے سیکرٹری فلاح و بہبود برادر امدادعلی جعفری کو انکے گھر سادات کالونی حیدر آباد میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق امداد جعفری انتہائی فعال اور شفیق دوست تھے، وہ سندھ حکومت کے اعلیٰ افسر ہونے کے باوجود ملی و قومی امور میں انتہائی فعال تھے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح امداد جعفری کی تشدد زدہ نعش گھر سے ملی، جسکے مطابق انکی گردن اور جسم پہ تشدد کے شدید نشان تھے۔ تاہم قتل کی وجہ اور قاتل کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا جبکہ پولیس اسکی تحقیقات کررہی ہے،پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے، مرحوم  کی نماز جنازہ مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد میں اداکی گئی،جس میں مرحوم کے پسماندگان سمیت اہل علاقہ اور ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں نے شرکت کی،جب کہ تدفین رات گئے قبرستان وادی حسینؑ میں عمل میں آئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree