مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو یوم احتجاج و یوم سوگ کے طور پر منائے گی، علامہ صادق رضا تقوی

31 May 2013

مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو یوم احتجاج و یوم سوگ کے طور پر منائے گی علامہ صادق رضا تقویوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے ڈویژن شوریٰ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج و یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔ کراچی کے تمام اضلاع اپنے اپنے علاقے کی تمام جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ہم اس ظلم و بربریت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ریاست مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اگر ریاست کا کوئی وجود ہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر فوجی آپریشن شروع کیا جائے اور طالبان دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے تاکہ کراچی کے شہری سکھ اور چین سے زندگی بسر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو ملک بھر سمیت کراچی میں باضابطہ احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کریں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عائد ہوگی۔ شہر کراچی میں معصوم بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اب تک انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں شیعہ ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء اور استادوں سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن ریاست سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا بلکہ دوسری طرف جیلوں میں قید خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو آزاد کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ملک بھر میں آزادی سے دہشت گردی کا کھیل کھیلیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree