قیصرعباس کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، کے پی کےحکومت تکفیری عناصرکی فوری سرکوبی کرے،علامہ ارشاد علی

08 September 2020

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی نے کوہاٹ (کے ڈی اے )جنرل سٹور میں ہنگو کے شیعہ نوجوان قیصر عباس کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریت کا فتنہ ایک بار پھر پوری قوت کے ساتھ سر اٹھا رہا ہے۔اگر ان عناصر کی بیخ کنی نہ کی گئی تو ماضی کی طرح ایک بارپھر دہشت گردی کا عفریت پورے ملک کو اپنے چنگل میں لے لے گا۔انہوں نے کہا ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دی گئی ستر ہزار قربانیوں سے کھلواڑ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف فوری شکنجہ کسنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور قانون شکنوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کا مطالبہ کرتی ہے۔جو لوگ مذہب کی آڑ میں تکفیریت کا پرچار کر رہے ہیں وہ قومی سلامتی کے دشمن اور عالم استکبار کے ایجنٹ ہیں۔ایسے لوگوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی لچک مادر وطن کے ساتھ دشمنی ہو گی۔انہوں نے حکومت اور سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں سے فرقہ واریت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree