وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریاستی ظلم و جبر کی تاریخ نئی رقم کر دی ہے، تحریک منہاج القران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے مددگار ہیں ،پاکستان کو تکفیری ملک نہیں بننے دیں گے،ماڈل ٹاون میں شہید ہو نے والے خواتین و حضرات کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، وحدت ہاوس میں اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوامِ پاکستان کی توجہ ہٹانے اور طالبان کو خوش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن طالبان مخالف قوتوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے ، ایسے نازک ماحول میں کے جب وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی کامیابی اور دہشت گردوں کے نابودی کے منتظر ہیں ،میاں نواز شریف اور کے سیاسی کارندے فوجی آپریشن کا غصہ طالبان مخالف سیاسی و مذہبی قوتوں پر نکال رہے ہیں ، دہشت گردوں سے ساز باز کرنے والی پنجاب حکومت غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پنجاب حکومت طالبان مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کر رہی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنان اور خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس نے شہباز شریف کی ایماء پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، نہتی خواتین کے سروں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں ، نواز لیگ عوامی غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، پرامن احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے جو چھینا نہیں جا سکتا ، لیکن لاہور میں پولیس گردی اور قتل وغارت گری جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے مظلوم خواتین کی آہیں و سسکیاں ان بے ضمیر حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نزدیک ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت وصیت امیر المومنین حضرت علی ع ہے اور ہم تحریک منہاج القران کے ساتھ اس وصیت کی روشنی میں ہی اظہار ہمدردی کر رہے ہیں۔