پاکستان کو کالعدم طالبان کے چنگل سے شیعہ سنی مل کر بچا سکتے ہیں، علامہ امداد نسیمی

21 February 2014

وحدت نیوز(حیدرآباد) کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے صحافی برادری اور ایف سی اہلکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس سانحہ نے عوام کے دل کو دہلا دیا ہے اور عوام کے دل میں خوف پیدا کردیا ہے ۔حیدر آباد پریس کلب پر شہداء کی یاد میں منعقدہ چراغاں سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد علامہ امداد نسیمی نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے ان دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ علامہ امداد علی نسیمی نے مزید کہا کہ دہشتگرد اتنے آزاد ہوگئے ہیں کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور بات مذاکرات کی ہورہی ہے، کیا دہشتگردوں سے بھی مذاکرات ہوتے ہیں، کیا حکومت اسی مذاکرات کے پلیٹ فارم سے کہیں عوام کو یہ تو پیغام نہیں دے رہی یا عوام خود نتیجہ نکالے کہ دہشتگرد اتنے طاقت ور ہیں کہ سنبھالے نہیں سنبھلتے یا ایوانوں میں بیٹھنے والے حکومت کے کچھ لوگ طالبان کو سپورٹ کررہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لوگوں کو فوراً حکومت سے نکالا جائے جو ان طالبان کی سپورٹ میں ملوث ہیں، اگر حکومت دہشتگردوں کے ساتھ طاقت کی زبان استعمال کرے تو پاکستان کی عوام امن کے قیام کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریگی، نا اہل حکمرانوں نے عوام کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے، ہمارے ملک عزیز پر اسلام کے نام پر شیطان اور اس کے پیروکار حملہ آور ہوچکے ہیں، ملک کو صرف اور صرف اتحاد کے فروغ سے شیعہ اور سنی مل کر بچا سکتے ہیں۔ علامہ امداد نسیمی نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے بغیر ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں، پاکستان کو عالمی سطح پر خطرناک ملک قرار دلوانا شدت پسندوں کا حدف ہے، پولیس، رینجرز، آرمی، ایف سی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات کو دہشتگرد اپنی گولی کا نشانہ بنارہے ہیں اور ہمارے حکمران مذاکرات میں الجھے ہوئے ہیں، طالبان کے ساتھ ان کی ہمدردی سیاسی جماعتیں بھی ان واقعات میں پوری طرح ملوث ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree