وحدت نیوز (کراچی) کراچی کے حلقے پی ایس 127ملیرمیں ضمنی انتخاب کا شیڈو ل جاری ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سابق کونسلر یوسی جعفرطیار سید علی عباس عابدی کو امیدوار نامزد کردیا گیا ہے، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری امور سیاسیات سید حسن عباس رضوی کے مطابق ایم ڈبلیوایم نے پی ایس 127کے ضمنی انتخاب میں سید علی عباس عابدی کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم ماضی کی طرح اس بار بھی سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور موروثی سیاست کے علمبرداروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی ۔ کاغذات نامزگی کی جمع آوری کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے رہنما عارف رضا زیدی ، حسن عباس رضوی اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار علی عباس عابدی بھی موجود تھے۔