قومی اجتماع میں لاکھوں مرد و خواتین ملک کو حقیقی معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے شہید قائد سے تجدید عہد کرینگے، ایم ڈبلیوایم کراچی

28 July 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 7 اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر تاریخی قومی اجتماع کے حوالے سے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے اسلام آباد میں 7 اگست کو ہونے والے تاریخی قومی اجتماع کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز اور اجلاس منعقد کئے گئے، جن سے علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری،میثم عابدی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے 7 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تاریخی قومی اجتماع بمناسبت برسی شہید قائد عارف حسین الحسینی پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں منعقدہ قومی اجتماع میں کراچی سے بھی ہزاروں کی تعداد کارکنان و عوام شریک ہونگے، یہ قومی اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہو گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 7 اگست کا قومی اجتماع ملک سے دہشتگردی اور تکفیریت کے خاتمے کے حوالے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، قومی اجتماع میں ملک بھر سے شریک ہونے والے لاکھوں مرد و خواتین ملک کو حقیقی معنوں میں قائد و اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی سے تجدید عہد کرینگے۔ رہنماؤں نے کہا کہ علامہ عارف حسینی کی آواز پاکستان میں عالمی استعمار و طاغوت اور نے نمک خوار ایجنٹوں کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی، ہم بھی اپنے اس عظیم قائد کے مشن کو پوری ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے اس پر گامزن رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ عارف حسینی وحدت و اخوت کے حقیقی داعی تھے، آپ ملک میں شیعہ سنی اتحاد واخوت کے داعی تھے، جس ک خاطر آپ نے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی درغ نہیں کیا، آپ کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کی جدوجہد میں گزری۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر نواز حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور دہشتگردی کی سرپرستی اور حمایت پر مبنی پالیسیاں ختم نہیں کیں تو نواز حکومت کو تاریخ کا حصہ بنا دیا جائیگا۔ کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان و عوام کی شرکت کے پیش نظر ایم ڈبلیو ایم نے انتظامی حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے جانے والے قافلوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree