وطنِ عزیز کو ملک دشمن سیاسی و تکفیری دہشتگردوں سے پاک کرنا ہوگا، زین رضا

24 August 2016

وحدت نیوز(کراچی) وفاقی ، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔ شہرِ قائد گزشتہ روز سے ملک دشمن صدائوں کی گونج سن رہا تھا کہ آج علیٰ الصبح تکفیر ی دہشتگردوں نے کورنگی میں ملک و ملت کے فرذند صائم رضا کو شھید کرکےایک بار پھر حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے کراچی آپریشن باالخصوص نیشنل ایکشن پلان پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل زین رضا نے آج صبح کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے متحرک شیعہ جوان سید صائم رضوی کی المناک شھادت اور گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر سیاسی جماعت کے قائد کی جانب سے ملک دشمن تقریر اور نعرے لگانے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ذین رضا کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر پچھلے دو دھائی میں ہزاروں پاکستانیوں کو ان کے قیمتی جانوں سے محروم کیا گیا مگر حکومت ان کے قاتلوں کو گرفتار اور پھر سزا دینے کے بجائے، خاموشی کو مصلحت جانتی رہی مگر اب ایسا وقت آپہنچا ہے جب وفاقی حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی تکفیریت اور ملک دشمن عناصر کے فروغ کا سبب بن رہی ہے۔ذین رضا نے "اے آر وائی "نیوز چینل پر حملے اور ملک دشمن نعرے لگائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ذمہ دار سیاسی و مذہبی جماعت کی طرف سے اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ارض پاک ہماری شناخت اور ہمارے اسلامی تشخص کا نگہبان ہے۔پاکستان کے خلاف نعرے ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کا باعث ہیں۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو کسی شر انگیزی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہا پاکستانی میڈیااپنے فرائض کی ادائیگی پوری دیانتداری کے ساتھ کر رہا ہے۔ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے آئینی و قانونی راستے کا استعمال کریں۔

زین رضا کا کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں نے ملک کے چپے چپے کو وطنِ عزیزکے ہونہار اور محبِ وطن فرذندوں کے پاک لہو سے سرخ کردیا ہے، نا ہی عوام ان تکفیری بھیڑیوں سے محفوظ ہے اور نا ہی کوئی ادارہ ان تکفیری دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آج کوئی بھی انسان اپنے مال و جان کو محفوظ نہیں سمجھتا اور خبروں میں دل دہلا دینے والے واقعات کی خبریں عام ہو گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حرکت میں آتے ہوئےملک دشمن، اسلام دشمن دہشتگردوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے ۔زین رضا نے کہا کہ میڈیا کے معاملات میں بے جا مداخلت نامناسب اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ ہے۔کوئی بھی محب وطن جماعت کسی بھی ایسے اقدام کی قطعاََ حمایت نہیں کرتی جو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں سے متصادم ہو۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے پُرامن جدوجہد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی بنیادی پالیسی کا حصہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree