نصاب کے مطابق ایم ڈبلیوایم کےکارکنوں کوانفرادی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، علامہ مقصودڈومکی

02 January 2017

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سیف علی حیدری کی زیر صدارت، جامعہ خاتم النبیین ﷺ میں ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی جبکہ اعزازی مہمان صوبائی سیکریٹری تنظیم برادرآغا منور جعفری تھے ۔
                  
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین الہیٰ ا ہداف کی حامل انقلابی جماعت ہے ،جس میں تعلیم و تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ،لہذٰا نصاب کے مطابق کارکنوں کو تعلیم و تربیت پر توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شہید آیۃ اللہ باقر النمرؒ کی انقلابی جدوجہد نے آل سعود کو رسوا کر دیا۔
              
انہوں نے کہا کہ سر زمین پاکستان کے محب وطن شہری ہونے کی حیثیت سے اس ملک کی تعمیر و ترقی اور تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ میں کرپشن، دہشت گردی اور تکفیری سوچ کے خلاف امن پسند قوتوں کا الائنس تشکیل دینا چاہتی ہے ۔  اسی سلسلے میں عنقریب سندہ سطح کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔
             
اس موقع پر مولانا سیف علی حیدری ، سید اشرف علی شاہ، سید علی شاہ و دیگرنے تنظیمی رپورٹس پیش کیں، اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین  کے پلیٹ فارم سے ملک و ملت کی سربلندی اور راہ حسینیت ؑ کی ترویج کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree