کالعدم تنظیموں کو جب تک لگام نہیں ڈالی جائے گی تب تک دھشت گردی کو لگام دینا ممکن نہیں ہے،بشیر شا ہ نقوی

23 January 2017

وحدت نیوز (میرپورخاص) پارا چنار کا واقعہ انسانیت سوز ہے . ملک میں ایک مرتبہ پھر دھشت گردی کی لہر افسوس ناک ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کےضلعی سیکرٹری جنرل سید بشیر شاہ نےعلامہ راجا ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر پاراچنار واقعے پر یوم احتجاج مناتے ہوئے میرپورخاص کے وحدت قران سینٹر، نیوکوٹ کے امام بارگاہ پنجتنی، ڈگری مرکزی امام بارگاہ باب العلم اور  پریس کلب کے سامنے منعقدہ  احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پارا چنار واقعے میں ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں انہیں انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے . پارا چنار واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے . کالعدم تنظیموں کو جب تک لگام نہیں ڈالی جائے گی تب تک دھشت گردی کو لگام دینا ممکن نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree