سہیون شریف،پرنسپل دانشگاہ امام علی رضا ؑ علامہ طاہر حسین نجفی کا مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان

02 February 2017

وحدت نیوز (سہیون شریف) وادی مہران سندھ کی پہچان اور معروف صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر ؒ کی درگاہ کے حوالے سے شہرت یافتہ سیہون شریف کے جید عالم دین اور پرنسپل دانشگاہ امام علی رضا ؑ علامہ طاہر حسین نجفی نے باقائدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی مزار شریف حضرت لال شہباز قلندر ؒ پر حاضری کے بعد ان سے اپنے مدرسے میں ملاقات کے دوران علامہ طاہر حسین نجفی نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان کیا  ، اس موقع پرانہوں نے کہاکہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کی وطن عزیز میں شیعہ سنی وحدت اور مکتب تشیع و مظلومین پاکستان کے حقوق کی جدوجہد سے متاثر ہو کر ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ، ایم ڈبلیوایم نے مشکل وقت میں ملت جعفریہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور اسے اس کے غصب شدہ حقوق کی جانب متوجہ کیا ، انشاءاللہ مکتب اہلبیت ؑ کی خدمت کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے شانہ بشانہ میدان میں حاضر رہوں گا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ  سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی ڈومکی ،ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی،صوبائی رہنما آغا منور جعفری اور ایم ڈبلیوایم ضلع مٹیاری کے سیکریٹری جنرل مولانا اختر حسین شریعتی سمیت دیگر بھی موجود تھے، جنہوں نے علامہ طاہر حسین نجفی کو ایم ڈبلیوایم میں شمولیت پر مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree