ایم ڈبلیوایم کی کال پر سانحہ سہیون شریف کے خلاف سندھ کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

18 February 2017

وحدت نیوز (اندرون سندھ) ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور بدامنی کے خلاف خلاف مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر سندھ کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر شٹر ڈاؤن ہرتال کی گئی۔درگاہ لعل شہباز قلندرسیہون شریف میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے جمعہ کے روز یوم سوگ منایا۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ مقصود ڈومکی،علامہ مختار امامی ،شفقت لانگا،یعقوب حسینی اور دوست علی سعیدی نے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ سیہون خودکش دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے معالج معالجے سمیت تمام امور میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے شہدا کے جنازوں میں بھی شرکت کی۔لواحقین سے ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ اولیا اللہ کے مزارات پر دھماکے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔یہ مزارات محبت و اخوت کے مراکز ہیں۔جہاں مخلوق خدا سے پیار کا درس ملتا ہے۔بے گناہ انسانی خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بدین ،ماتلی ،ٹھٹہ ،سہون ،ٹنڈو محمد خان نواب شاہ ،قاضی احمد ،ٹنڈو محمد خان ۔ٹنڈو بھاگوخیررپور،رانی پور۔کنمب شہداکوٹ،سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں احتجاجی جلوس نکالے گئے جن میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کے علاوہ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے شیعہ سنی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار نااہل حکمرانوں کو ٹہرایا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ اپنی کرپشن کو چھپانے پر مرکوز ہے۔انہیں عوام کے جان و مال سے کوئی غرض نہیں۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ان جماعتوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جو نام بدل کر اپنی مذموم سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔کالعدم جماعتوں سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہ رکھنے پر حکومتی و سیاسی شخصیات کو پابند کیا جائے ۔پنجاب میں لشکر جھنگوی اور دیگر دہشت گروہوں کی کمین گاہوں کا تدارک کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے۔محض کوائف فراہم نہ کرنے والے کرایہ داروں کی گرفتاری کو نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔درگاہ شہباز قلندر، لاہور، پارہ چنار ،پشاور اور مظفرآباد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔فوجی عدالتوں کی طرف سے دہشت گردوں کو دی جانے والی سزاؤں پر فوری عمل درآمد کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نکالنے کے لیے حکومت ، عسکری اداروں اورتمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک ہی سمت میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree